Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی نومولود بیٹی کا نام رکھ دیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی نومولود بیٹی کا نام رکھ دیا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈٰیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کی بیٹی نے سرخ لباس پہنا ہوا ہے جبکہ نومولود کے صرف پیر نظر آرہے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ہم نے اپنی بیٹی کا نام ’دعا پڈوکون سنگھ‘ رکھا ہے اور یہ ہماری دعاؤں کا جواب ہے، ہمارے دل محبت اور شکر گزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے 14 نومبر 2018 کو شادی کی تھی جبکہ رواں برس 9 ستمبر کو ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔