Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کا اجلاس کل 4 بجے ہو گا

قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہو گا، اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈ جاری کر دیا گیا ہے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس 2023 پیش کرنے کیلئے ایجنڈے میں شامل ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں مزید ترمیم کا مجوزہ بل ایجنڈے میں شامل ہے۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 منظوری کیلئے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے جبکہ ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 25 کرنے کا مجوزہ بل بھی ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، حکومت مجوزہ بلز ضمنی ایجنڈے پرلاسکتی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں عدلیہ کے 129 نمبر پر نیچے آنے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے اس کے علاوہ پی آئی اے کے کئی طیارے گراؤنڈ ہونے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں