بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ و سابقہ اداکارہ ہیلینا لیوک کا انتقال ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ و سابقہ اداکارہ ہیلینا لیوک کا انتقال 3 نومبر کو امریکہ میں ہوا۔
ہیلینا لیوک کی موت کی تصدیق مشہور ڈانسر و اداکار کاپانا آئیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔
سابقہ اداکارہ کی موت کی تصدیق کی جاچکی ہے لیکن ان کے مرنے کی وجہ کیا بنی تاحال معلوم نہیں چل سکی ہے۔
ہیلینا کی مرنے سے قبل آخری پوسٹ
ہیلینا نے مرنے سے قبل آخری پوسٹ 3 نومبر کو 9 بج کر 20 منٹ پر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ’عجیب محسوس کر رہی ہوں، ملے جُلے سے جذبات ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے، بدحواسی طاری ہوئی وی ہے’۔
ہیلینا نے 1979 میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار متھن چکرورتی سے شادی کی تھی اور یہ شادی صرف 4 ماہ چل سکی اور پھر یہ بندھن ٹوٹ گیا۔




















