Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زراعت کا درست ڈیٹا زرعی شعبے کی پیداوار بڑھانے میں معاون ہوسکتا ہے، شزہ فاطمہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ زراعت کا درست ڈیٹا زرعی شعبے کی پیداوار بڑھانے میں معاون ہوسکتا ہے۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے ایس ڈی پی آئی کی پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیٹا دنیا کے قیمتی اثاثوں میں سے ایک ہے، وفاقی اداروں اور محکموں کا ڈیٹا ایک جگہ جمع کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ڈیٹا درست ہوگا تو سروس ڈیلیوری بہتر ہوگی، عوام کی بہتر سہولیات کے لیے درست ڈیٹا اہمیت کا حامل ہے، زراعت کا درست ڈیٹا زرعی شعبے کی پیداوار بڑھانے میں معاون ہوسکتا ہے۔

 شزہ فاطمہ نے کہا کہ ایگری ڈیٹا کی درستگی کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات زراعت سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں