وزیرِاعظم محمد شہبازشریف نے محمد آصف کو دوحہ میں انٹرنیشنل بلیئرڈزاینڈ ورلڈ سنوکر فیڈریشن (IBSF) چیمپیئن شپ جیتنے پرمبارکباد دی۔
وزیراعظم نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ محمد آصف نے تیسری مرتبہ بین الاقوامی چیمپئن شپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ محمد آصف کے اہل خانہ اوراسکے کوچ بھی اس فتح پرمبارک کے مستحق ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عالمی چیمپئین شپ جیتنے کیلئے محمد آصف نے شب و روز محنت کی جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں۔ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیل میں میدانوں میں پاکستان کو نام روشن کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت ہرممکن کوشش کررہی ہے کہ کھلاڑیوں کوعالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں، عالمی مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کو تیاری کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔



















