Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں ایئر ڈیفنس کورس کی پاسنگ آؤٹ؛ آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 150 ویں جی ڈی (پی)، 96 ویں انجینئرنگ اور 106 ویں ایئر ڈیفنس کورس کی پاسنگ آؤٹ ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 26 اے اینڈ ایس ڈی، 9 ویں لاجسٹکس اور 132 ویں کامبیٹ سپورٹ کورسز کی گریجویشن تقریب بھی منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا گریجوایشن پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی تقریب میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مجموعی طور پر 139 ایوی ایشن کیڈٹس، 8 جینٹل مین کیڈٹس اور 2 نیول کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں