Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قطری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں، یوسف گیلانی

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قطری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں قائمقام صدر نے قطر کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، قطری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطر کو سراہا۔

 قائم مقام صدر نے پاکستانی تارکین وطن کی میزبانی پر قطر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط فروغ دینے میں ایک مضبوط پل کی مانند ہیں۔

قطر کے سفیر علی مبارک علی نے پاکستان کو ایک کاروبار دوست ملک کے طور پر سراہا۔

قطری سفیر کا کہنا تھا کہ قطر کے وزیر سرمایہ کاری جلد ہی اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے، وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اُمید ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ قطر سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں