Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج؛ شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے

عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا، پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔

کانفرنس میں فلسطین اور لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز پیش کریں گے۔

سمٹ کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کل ریاض پہنچے تھے۔

ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمٰن بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے رائل ایئرپورٹ ٹرمینل پر وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں