گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاکستان آرمی پر فخر ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال نے پاکستان بنانے کا خواب دیکھا، آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادی اور خودمختاری سے رہ رہے ہیں، آزادی کی اہمیت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے پوچھیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاکستان آرمی پر فخر ہے۔



















