لاہور کے میو اسپتال میں لفٹ گرگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لفٹ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ لفٹ گرنے کا واقعہ مرمت کے دوران پیش آیا۔
لفٹ گرنے کے باعث زخمی افراد کی شناخت ہوگئی، 25 سالہ شان اور 36 سالہ تنویر زخمیوں میں شامل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کی طبی امداد جاری ہے۔



















