Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو پروفیشنل ٹریٹ کرے، آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مطالبہ نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو پروفیشنل ٹریٹ کرے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز میں ٹیکس استثنیٰ ختم کریں تاکہ س پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام ممالک کے ساتھ یکساں میرٹ قائم کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے اسپیشل اکنامک زونز پر ورکنگ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خلیجی ممالک، یورپین ممالک سمیت سب کیلئے یکساں سروسسز فراہم کی جائیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز پر آئی ایم ایف کو ایک روز بعد اہم رپورٹ جمع کرائی جائے گی، تاہم آئی ایم ایف مشن 15 نومبر کو ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ایف بی آر ریونیو شارٹ فال پر مذاکرات ہوئے۔

اس کے علاوہ نیشنل فسکل پیکٹ، توانائی شعبے کا گردشی قرضہ، فنانشل سیکٹرز، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم،ریٹیلرز اسکیم، ایس او ایز میں ریفارمز پر بھی مذاکرات کیے گئے۔

اس دوران ریونیو شارٹ فال، نیشنل فسکل پیکٹ، گردشی قرضے پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ آئی ایم ایف مشن کو طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

متعلقہ خبریں