معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔
حال ہی میں معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی شادی کی تصدیق کی۔
وینا ملک نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت شہریار چوہدری سے شادی کی ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے دلہن کے کپڑوں میں ملبوس اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ’ہاں، آخرکار‘ لکھا۔

اداکارہ نے اس کے ساتھ اسٹوری میں شہریار نامی آئی ڈی کو ٹیگ بھی کیا۔
دوسری جانب شہریار چوہدری نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی۔





















