ملک میں آج سال کا آخری سپر مون پاکستانی وقت کے مطابق رات کے 2 بج کر 28 منٹ پر دیکھا جائے گا۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق جب چاند اپنے بیزوی مدار میں زمین کے قریب ترین نقطے پر آتا ہے تو اسے سپر مون کہتے ہیں۔
اس دوران چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔
سپر مون کے دوران زمین اور چاند مجموعی فاصلہ 360,378 کلو میٹر رہ جاتا ہے۔
مدار میں چاند اور زمین کا عمومی فاصلہ 384,400 کلو میٹر ہے۔

















