پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء کی سالگرہ مناتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی شاختی کارڈ والی سالگرہ کا بتا رہی ہیں اس موقع پر فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ کو ان کی شناختی کارڈ والی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے گال کا بوسہ لیتے ہوئے انہیں پیار بھرے انداز میں وش کیا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس جوڑے کے محبت بھرے لمحے کو سراہا اور اسے ایک مضبوط ازدواجی رشتے کی مثال قرار دیا۔
اس کے علاوہ دیگر افراد نے پبلک میں پیار کا اظہار کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور جوڑے پر سخت تنقید کی ہے۔




















