Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابا گرونانک دیوجی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات پرامن اختتام پذیر

ننکانہ صاحب: بابا گرونانک دیوجی کے 555 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا پر امن اختتام ہوگیا۔

بابا گرونانک دیوجی کے 555 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات میں پاکستان اور بیرون ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی سچا سودا فاروق آباد روانگی شروع ہوگئی۔

مہمان یاتریوں کو سیکیورٹی کے فول پروف حصار میں رخصت کیا گیا، ننکانہ پولیس کے افسران و جوانوں نے سیکیورٹی کے ساتھ مہمان یاتریوں کی مدد کو بھی یقینی بنایا۔

فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی پر سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملنے والی عزت، پیار اور سہولیات قابل فخر ہے۔

ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا کہ جنم دن کی تقریبات کو پرامن بنانے میں تمام محکموں کا کردار قابل تعریف ہے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس اور دیگر اضلاع سے آنے والے تمام پولیس افسران و جوانوں کو شاباش، اقلیتوں کے مذہبی تہوار اور مقدس مقامات کی حفاظت اہم ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں