اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ڈیلی نیوز میں وزارت خارجہ سے متعلق شائع ہونے والی خبر مسترد کردی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ سے متعلق اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے معاملے پر اخبارات کے ایڈیٹرز سے بات کی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اخبارات کے ایڈیٹر سے ادارتی معیار اور صحافتی اقدار کے معاملے پر بات کی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ میڈیا کسی بھی اسٹوری کی اشاعت سے پہلے دفتر خارجہ سے تصدیق ضرور کرے۔

















