وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ آئی ایم ایف اور دیگرمالیاتی اداروں کےساتھ رابطہ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
حکومتی اقدامات کےمعیشت پر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، گزشتہ دنوں آئی ایم ایف وفد پاکستان آیا، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
معیشت کی بہتری کیلئے مقررہ اہداف حاصل کریں گے، تمام شعبوں میں اصلاحات کاعمل جاری ہے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی بہتری کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم جلد معاشی روڈ میپ عوام کے سامنے رکھیں گے۔



















