Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2025 میں حج ادا کرنے والے حجاج کرام کیلئے بڑی خوشخبری

  2025 میں حج ادا کرنے والے حجاج  کرام کیلئے بڑی خوشخبری، حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے، جبکہ حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی۔

 مصطفی جمال قاضی نے مزید یہ بھی کہا کہ خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا، حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈلیوی 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں