Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرح سود میں مسلسل اور بتدریج کمی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے، عاطف اکرام شیخ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ شرح سود میں مسلسل اور بتدریج کمی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آرمی چیف کے بزنس کمیونٹی سے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی سے خطاب میں آرمی چیف کا معیشت کے حوالے سے موقف زمینی حقائق کے مطابق ہے۔

عاطف اکرام شیخ  نے کہا کہ حکومت کی درست پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان کو معاشی بہتری کا سفر جاری رکھنے کیلئے مزید اصلاحات اور اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو مناسب ٹیرف پر بجلی کی فراہمی بھی ضروری اقدامات میں شامل ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری، اوور سیز اور مقامی انویسٹرز کو راغب کرنا معاشی بہتری کیلئے اہم ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پالیسیوں میں تسلسل، آئندہ پانچ سے دس سال کیلئے منصوبہ بندی حقیقی استحکام دلائے گی، جبکہ پاکستان کو کوئی قرض پروگرام نہیں بلکہ بزنس کا فروغ اور ایکسپورٹ میں اضافے سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔

  صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید یہ بھی کہا کہ بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کیلئے حکومت اور پاک فوج کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں