وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحرک ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کیا گیا، انسانیت کے ان دشمنوں کے مذموم عزائم کو اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 3 خارجی جہنم واصل، 2 زخمی



















