Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز اور عوام مل کر دہشتگردی کو شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام مل کر دہشتگردی کو شکست دیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی، آوران اور کیچ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں، دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں ریاست کی مستحکم رٹ کا ثبوت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے، بلوچستان میں مکمل امن بحال کر کے عام آدمی کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں تین الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، دونوں ہائی ویلیو مطلوب دہشت گردوں کی شناخت نیاز عرف گھمن اور ظریف عرف شاہ جہاں کے طور پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کو سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے، وزیراعظم

ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایک اور آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ضلع کیچ میں ایک اور کارروائی میں مزید ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، صدرِ مملکت

متعلقہ خبریں