Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت میں لوگ وہ موجود ہیں جن کا عام آدمی سے کوئی لینا دینا نہیں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت میں لوگ وہ موجود ہیں جن کا عام آدمی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی اور امن و امان کے حالات خراب ہیں، حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ معیشت ٹھیک ہورہی ہے، حکومت میں لوگ وہ موجود ہیں جن کا عام آدمی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بجلی پیٹرول فری ہے یہ مراعات یافتہ لوگ ہیں، ان کو جو بریفنگ مل جائے اس پر کہتے ہیں سب ٹھیک ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں پیٹرول کی قیمت کم ہورہی ہے یہاں بڑھ رہی ہے، بجلی کے بلوں میں قیمت بے قابو ہے ٹیرف وہیں ہے، گیس کی قیمت بے پناہ بڑھا دی ہے، بجلی کی ونٹر پیکیج کی جگہ قیمت کم کریں، تنخواہوں پر ٹیکس کم کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پی پیز پر جدوجہد جاری ہے جس میں ری شیڈول کیا گیا ہے، مگر بجلی کے بلوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے، سندھ میں کچے میں اغوا برائے تاوان بڑھ رہا ہے، شہری علاقوں میں جرائم بڑھ رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پارہ چنار میں جو کچھ ہوا دل لرزا رہا ہے، لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے مارکیٹس جلائی جارہی ہیں، وفاق صورتحال پر خاموش ہے، اس پر گرینڈ جرگہ فوری ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں