Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر داخلہ کا چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ، دھرنے یا ریلی کی اجازت دینے سے انکار

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ہے۔

  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں ان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر گفتگو کی ہے۔

محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ کسی جلوس،  دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو  بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 سے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد 24 نومبر کو  اسلام آباد پہنچ رہا ہے جب کہ صدر  بیلاروس 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے، بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد میں رہے گا۔

بیرسٹر گوہر نے وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

متعلقہ خبریں