Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جو حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جو حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کا سب سے بڑا مسئلہ امن وامان کا ہے، اسلام آباد میں آگ لگانے سے بہتر تھا وزیراعلیٰ کرم جاتے، جو حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی کو صوبے کی صورتحال کے حوالے سے دعوت دوں گا، خود فیصلہ کیا ہے کل یا پرسوں کرم جاؤں گا، کرم میں مشران کے ساتھ بیٹھ کر وہاں کے مسائل حل کروں گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرم واقعہ کے حوالے سے ہلال احمر کے ساتھ رابطے میں تھا، ہمارا صوبہ جل رہا ہے لیکن وزیراعلیٰ کے پاس وقت نہیں، دسمبر کے پہلے ہفتے میں گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس کریں گے، کانفرنس میں صوبے کے مسائل سمیت اور وفاق سے اپنے حق کے حوالے لائحہ عمل طے کریں گے۔

  گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تیسری مرتبہ ہے کہ ہم اسلام آباد پر چڑھائی کر رہے ہیں، جب بھی بین الاقوامی وفد پاکستان آتا ہے تو اسلام آباد میں ڈرامہ شروع ہو جاتا ہے، یہ فائنل کال نہیں مس کال تھی، ورکرز کو چھوڑ کر سی ایم خود بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو فرار پور ہی کہا جا سکتا ہے دو تین مرتبہ فرار ہوا، احتجاج کے نام پر صوبے کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا، صوبے کے وسائل کا مقدمہ وفاق سے لڑیں۔

متعلقہ خبریں