ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کے لیے دو جامعات نے اعلان کیا ہے، اس حوالے سے ایس ای بی ٹیسٹنگ سروس نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوگا، جبکہ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے گا۔
نوٹیفیکشن میں بتایا گیا کہ دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے ڈاؤ یونیورسٹی کے بجائے جامعہ کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے۔



















