جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دے دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو مرکز سے لڑانے کے حق میں بھی نہیں، اسلام آباد میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہے، 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی حکومت نہیں ہے، کسی پارٹی پر ہم پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔ کسی پارٹی پر پابندی لگانے یا گورنر راج لگانے والے حالات نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا مولانا صاحب آپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی دیکھ رہے ہیں؟، جس پر ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ عدالتیں کرتی ہیں، میں کیا کہہ سکتا ہوں۔
ایک اور صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ یہ حکومت کتنی دیر چلتے دیکھ رہے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی نجومی نہیں ہوں ویسے حکومت کے ایک دن چلنے کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مزید کہتے ہیں ایسے حالات نہیں جو گورنر راج سے کوئی امید رکھ سکیں، عوامی رائے کے مطابق جو حکومت نہیں بنے گی وہ مسائل پر قابو نہیں پاسکتی۔



















