Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ بھر میں آج سندھی یومِ ثقافت منایا جا رہا ہے

سندھ بھر کے عوام آج (بروز اتوار) کو سندھی ثقافتی دن منارہے ہیں جسے مقامی لوگ اپنی ‘ثقافتی عید’ بھی کہتے ہیں۔

صوبہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو ’ثقافتی دن‘ کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس موقع پر خصوصی تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

یہ دن سالانہ بنیادوں پر سندھی تہذیب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے بنایا جاتا ہے جو لگ بھگ 5 ہزار سال پرانی ہے۔

سندھ کی ثقافتی دن کے موقع پر نوجوان اور بچے روایتی لباس زیب تن کرتے ہیں اور اجرک اور ٹوپی سجائے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرتے اور خوشی مناتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ دن منانے کا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے دورِ حکومت میں 2009 میں کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو یہ دن منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر صوبہ سندھ سمیت دنیا بھر میں یہاں سے تعلق رکھنے والے افراد اس دن کی مناسبت سے روایتی ٹوپی اور اجرک زیب تن کرتے ہیں اور قدیم ثقافت سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں