Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکوں کے تعلقات میں بہتری ثقافتی سفارتکاری اہم ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکوں کے بین الملکی تعلقات میں ثقافتی سفارتکاری بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اسحاق ڈار نے پفوا چیریٹی بازار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیریٹی بازار کا مقصد پسے ہوئے طبقات کی فلاح میں حصہ ڈالنا ہے، چیریٹی بازار لوگوں کو مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کا موقع دیتا ہے، ہرملک کی ثقافت ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پفوا چیریٹی بازار مختلف ثقافتوں کو قریب لانے کے حوالے سے اہم ہے، نمائش، ثقافتی شوز بھی پفوا چیریٹی بازار کا حصہ ہیں، چیریٹی بازار کے انعقاد پر منتظمین کو سراہتا ہوں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چیریٹی بازار کا انعقاد بھی سفارتکاری کا حصہ ہے، ملکوں میں بین الملکی تعلقات کی بہتری ثقافتی سفارتکاری اہم ہے، پفوا بازار کے لیے سفارتکاروں کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پفوا بازار جیسی تقریبات سال میں دوبار ہونی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں