Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد، سیکریٹری داخلہ اور ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنسز ناقابل تردید شواہد ہیں، سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے غیرملکیوں کو احتجاج میں لایا گیا، احتجاج میں شریک افراد تربیت یافتہ اور تخریب کاری کے ماہر تھے۔

انہوں ںے کہا کہ گرفتار افراد کی اکثریت کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے، کے پی حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کے لیے اسلحہ نہیں لیکن فیڈریشن پر چڑھائی کے لیے جدید اسلحہ ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ لاشوں کی سیاست کرنے والے ابتک درجن بھر بیانات تبدیل کرچکے ہیں، فتنہ پارٹی کا سوشل میڈیا ہی اس کے لیے وبال جان بن چکا ہے، اب وقت آگیا ہے پاکستان میں سوشل میڈیا کو ہر سطح پر ریگولرائز کیا جائے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جہنوں نے انقلاب لانا تھا اب وہ ایک دوسرے پر ٹاؤٹ اور جاسوس کے الزامات لگارہے ہیں، کل ان کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سینئر جونیئر ایک دوسرے کو سہولتکاری کے طعنے دیتے رہے۔

متعلقہ خبریں