Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ حکومت خصوصی بچوں کی ہر ممکن مدد کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت خصوصی بچوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تقریب کا انعقاد ڈپارٹمینٹ آف امپاورمینٹ آف پرسنس وتھ ڈس ایبلٹیز (DEPD) نے کیا تھا، جبکہ  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو وزیراعلیٰ ہاؤس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سال کے عالمی دن کا تھیم “ایک جامع اور پائیدار مستقبل کے لیے خصوصی افراد کی قیادت کو بڑھانا” بہت معنی خیز ہے، میرا مشن ہے کہ خصوصی افراد جو مختلف صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کو اس معاشرے کا اہم اور کاگر حصہ بناؤں، جبکہ انکلیوزو سٹی کا قیام ایک اس مشن کو مکمل کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے  اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت 75 ایکڑز پرانکلیوزو سٹی قائم کر رہی ہے، جبکہ اگلے 3 سال میں پروجیکٹ شروع کر کے 5 سالوں میں مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں آپ سب اس میں ہمارا ساتھ دہیں، سندھ حکومت ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے اور ہم آپ کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے، پبلک اور پرائیوٹ اسکولوں کو خصوصی افراد کے لیے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں۔

تقریب میں حسیب خان، مرون لوبو، تابش شہزاد، رونق لاکہانی، رچرڈ گیری، زکریا گوڈل اور خصوصی بچوں اور افراد کے فیملی اراکین موجود تھے۔

تقریب میں سیکریٹری DEPD طحہٰ فاروقی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی بچوں اور افراد کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ،  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی بچوں اور افراد کی صحت، تعلیم و تربیت ، روزگار اور بحالی کے لیے بیمثال اقدامات اٹھائے ہیں۔

طحہٰ فاروقی نےکہا کہ  سندھ حکومت نے وزیر اعلیٰ سندھ کی رہنمائی میں نجی اداروں کی شراکت سے خصوصی بچوں کے لیے بیشتر ادارے قائم کئے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کی بحال کے لیے ان کی عزم کو شرکاء نے تالیاں بجا کر سراہا  تقریب میں سرکاری اور مختلف این جی اوز کے اسکولوں کے خصوصی بچوں نے ٹیبلوز پیش کیئے اور گیت گائے۔

متعلقہ خبریں