اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 62 کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ذخائر 12.03 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، زرمبادلہ ذخائر میں اضافے میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی جانب سے فراہم کردہ 50 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں، جو معاشی استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے۔
کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 7.70 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ ذخائر 4.58 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 54.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 16.62 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، زرمبادلہ ذخائر میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے استحکام اور مالیاتی توازن کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔



















