وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو بدنام کرنا ہے، احتجاج اور دھرنوں سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، ہم نے اپنی سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت کو بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے، ایک جماعت پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو مارا گیا، بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے مشکل شرائط پر معاہدہ کیا، انکی جو لابی ہے وہ چاہتی ہے غزہ سے نظر ہٹ کر پاکستان پر لگ جائے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ آپ کس کے لیے کام کررہے ہیں؟ آپ یہ بتائیں کہ پاکستان سے دوستی کررہے ہیں یا دشمنی؟ ہمیں سی پیک کے منصوبے کو برباد نہیں ہونے دینا، جیسے بانی پی ٹی آئی کرکے گئے۔



















