جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان ہے کہ ریاست سے تصادم نہیں چاہتے، اب سامنا ہوگیا ہے تو ہم ڈٹ گئے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بیورو کریسی کو کہتا ہوں کہ آپ مدارس کو شدت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے خلاف نہیں، آپ نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، ہم کہتے ہیں بینک اکاؤنٹ کھولو اور وہ بند کردیتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کہتے ہیں کہ اس وقت تمام دینی مدارس کو دباؤ میں رکھا گیا ہے، مدارس کو رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہیں لیکن ریاست سے تصادم نہیں چاہتے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ دینی مدارس کو حکومت کے اثرورسوخ سے دور رکھنا چاہتے ہیں جب کہ ہم مدارس کو مین اسٹریم میں لانا چاہتے ہیں، آپ سمجھتے ہیں ہم تھک جائیں گے تو ایسا نہیں ہے۔



















