Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج

سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد قانونی گرفت میں آنا شروع ہو گئے، حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں تیز کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث مزید 7 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزمان میں محمد اسامہ عمر فاروق، علی شان، محمد شوکت، میاں محمد عمران اور محمد بلال، غلام اکبراور محمد ابو بکر شامل ہیں، جن پر مقدمات درج ہوئی ہے، ان تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ان ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں