Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز، نواز ملاقات آج؛ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف آج جاتی امراء میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، تاہم شہباز شریف ڈیڑھ بجے میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم، میاں نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کی رپورٹ پیش کریں گے اور مولانا فضل الرحمان کے مدارس بل پر بھی اعتماد میں لیں گے۔

علاوہ ازیں دونوں راہنما جاتی امراء میں والدین کی قبروں پر بھی بھی حاضری اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

متعلقہ خبریں