Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اہم حکومتی و انتظامی مسائل کے حل کیلئے دو بڑی اتحادی جماعتیں آج سر جوڑیں گی

اسلام آباد: اہم حکومتی و انتظامی مسائل کے حل کے لئے دو بڑی اتحادی جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اہم اجلاس آج ہو گا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی تھی، تاہم پیپلز پارٹی نے حکومت سے ادھورے وعدوں، نامکمل یقین دہانیوں کا شکوہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعین کردہ ممبران کے ساتھ بات چیت سے آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کرے گی۔

متعلقہ خبریں