کراچی: گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے، اس معاملے پر مولا نافضل الرحمان کو سوچنا چاہیے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کو ترقی دینی ہے، ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ملک کی ترقی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں ںے کہا کہ نیب میں جب سے جاوید اکبر صاحب آئے ہیں نیب سے اچھی خبریں آرہی ہیں، نیب کا ادارہ جنرل مشرف کے دور میں بنا، ملکی حالات دیکھ کر ایسا لگتا ہے اب کرپشن ہزاروں میں پکڑنا پڑے گی۔
کامران ٹیسوری نے کہا کلہ ملکی امپورٹ ایکسپورٹ اور معیشت سکڑتی چلی جارہی ہے، لگتا ہے شاید ہمارے اندر ملک سے محبت ختم ہوگئی ہے، ہم سب کچھ بن گئے لیکن اچھا پاکستانی اور انسان نہیں بن سکے۔
انکا کہنا تھا کہ شہریوں کے پاس بنیادی سہولیات نہیں ہیں، ہمیں عملی طور پر عوامی خدمت کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ یواے ای کے لیے ویزہ نہیں مل رہا، یو ایس کے ویزے کے لیے لمبی قطار لگی ہوئی ہے، ہمیں ملکر ملک کو ترقی کی جانب لے کر جانا ہوگا۔



















