لاہور: عدالت نے بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسگی کے مقدمے میں فیصلے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹر بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کرنے سیشن عدالت کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی جب کہ بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے رجوع کرنے والی خاتون کو 12 دسمبر کو طلب کرلیا۔
جسٹس محمد وحید خان نے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواست پر حکم جاری کیا جب کہدرخواست گزار بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے۔
بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، سابق کپتان کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔



















