Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحافیوں کے خلاف مہم میں جو ملوث ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف مہم میں جو ملوث ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے معاملے کا نوٹس لیا ہے، ٹارگٹڈ مہم کے ذریعے صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ان سے یہ ہی سوال ہے ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟ صحافیوں کے بچوں کی تفصیلات، ایڈریس شیئر کیے جارہے ہیں، کے پی حکومت، وزرائے نے سول نافرمانی کی کال پر کہا مناسب نہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی کال پر عملدرآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے خلاف مہم میں جو ملوث ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا، پی ٹی آئی مشکلات اور تقسیم کا شکار ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ گولڈ اسمتھ نے فلسطین کے حق میں بات نہ کرنے کا کہا، پی ٹی آئی نے سیاست میں نفرت کے بیج بوئے، پہلے ہی کہا تھا پی ٹی آئی گراؤنڈ میں مقابلہ نہیں کرسکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فوج مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا، پی ٹی آئی کی جماعت فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہے، فوج کو کمزور کر کے بیرونی قوتوں کو فائدہ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار اور انارکی پیدا کرنا چاہتی ہے، مدارس کی رجسٹریشن کا ایسا حل ہونا چاہیے جو سب کو قابلِ قبول ہو۔

متعلقہ خبریں