متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے کورٹ مارشل کے اثرات آگے نظر آئیں گے۔
متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے بول سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے اثرات آگے نظر آئیں گے، اس کیس کے فیصلے سے اثرات آئندہ کے لائحہ عمل میں نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ہے، اس معاملے پر تمام جماعتوں کو ایک ہونا چاہیے، ملک میں سیاست کرنی ہے تو ملک کو بچانا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بچانے کیلئے چند پوائنٹس میں تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا، بانی پی ٹی آئی اپنے لوگوں کو مصروف رکھنا چاہتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ پی ٹی آئی کی فائنل کال ناکام ہوگئی، پی ٹی آئی کے لوگ بانی کو لینے کیلئے آئے تھے لیکن ایسا کچھ نہیں، پی ٹی آئی کا شو فلاپ ہوگیا۔
سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ اب لوگ سول نافرمانی کی بات کریں گے، دھرنا ناکام ہوا یہ بھول جائیں گے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ناکامیوں کو بھول جائے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ کارکنان کو مصروف رکھا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کسی کے پاس طاقت ہوتی ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ طاقت ہمیشہ رہے گی، یہ سیکھنے کا عمل ہے کہ آج جن کے پاس طاقت ہے ان کے پاس ہمیشہ نہیں رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ جنرل کورٹ مارشل، فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا



















