Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیض حمید کو چارج شیٹ کیا گیا ہے تو بانی پی ٹی آئی کیسے بچ جائیں گے؟ فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو چارج شیٹ کیا گیا ہے تو بانی پی ٹی آئی کیسے بچ جائیں گے؟

سینیٹر فیصل واوڈا نے بول سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلوں سے پاکستان مستحکم ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے لیے آزمائش میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے ثبوت اور گواہی دے دی، اب بانی پی ٹی آئی کو کیسے چھوڑا جاسکتا ہے؟ ثابت ہوا طاقتور کا احتساب ایسے ہورہا ہے جیسےعام آدمی کا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ایک کا ٹرائل ہورہا ہے اور حواریوں کا نہیں ہو، فیض حمید کو چارج شیٹ کیا گیا ہے تو بانی کیسے بچ جائیں گے؟ 9 مئی سوچی سمجھی سازش تھی، زبردست قسم کا احتساب ہوا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ سمجھتے تھے فیض حمید ہمیں بچالے گا، عبرتناک انجام دیکھ کر سب کو پیغام ملےگا۔

سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ 14 دسمبر کو پی ٹی آئی کا سول نافرمانی کا پلان تھا، پی ٹی آئی کےغبارے سے ہوا نکل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ جنرل کورٹ مارشل، فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا

متعلقہ خبریں