وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں، تحریک انتشار گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ دوڑ کیوں لگائی؟ موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں، اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے وفاق پر چڑھائی کی، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا، شہید نوجوانوں کا خون کس کے ہاتھوں میں تلاش کریں؟
عطا تارڑ نے کہا کہ پُرتشدد سیاست اور پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔



















