کتب بینی کے شوقین افراد کے لیے خوش خبری، شہر قائد میں عالمی کتب میلہ سجنے کو تیارہے۔
پانچ روزہ کتب میلے کی افتتاحی تقریب آج ایکسپو سینٹر منعقد ہوگی، جس میں 330 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں۔عالمی کتب میلے کا افتتاح وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے، جبکہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ بطورِ مہمان خاص شرکت کریں گے، اس کے علاوہ صدر آرٹس کونسل پاکستان احمد شاہ بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
رواں برس کتب میلے میں طلبا و طالبات ادبی سیاسی سماجی و تعلیمی شخصیات بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، کتب میلے میں سترہ ممالک سے چالیس ادارے حصہ لیں رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی کتب میلہ 2005 سے کراچی میں لگاتار ایکسپوسینٹر میں منعقد کیا جارہا ہے، جبکہ بک فیئر میں پاکستان سمیت، ہندوستان، ترکی، سنگا پور، چین، ملائشیا، برطانیہ متحدہ عرب امارات کے پبلشنگ ادارے حصہ لے رہے ہیں۔



















