Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈسٹری میں کچھ لوگ میری ناکامی کا انتظار کررہے ہیں، کارتک آریان

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ میری ناکامی کا انتظار کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار کارتک آریان نے کہا کہ وہ انڈسٹری میں تنہا جنگ لڑ رہے ہیں، اور سُپر ہٹ فلم بھول بھلیاں 3 کی کامیابی کے باوجود انہیں انڈسٹری سے کوئی سپورٹ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک تنہا جنگجو ہوں، یہ گھر، جو آپ دیکھ رہے ہیں، میں نے اپنی محنت کی کمائی سے خریدا ہے، یہاں تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کی ہے اور یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ میری ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں، وہ صرف اپنے سامعین کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ان کے خیال میں صرف ان کے مداح ہی ہیں جو حقیقی طور پر ان کی حمایت کرتے ہیں۔

کارتک نے اپنی کامیاب فلم چندو چیمپئن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال ان کے لیے یادگار رہا، لیکن فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لیے انہیں مزید جدوجہد کرنی ہوگی۔