Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 10 سال بیت گئے؛ زخم آج بھی تازہ

سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے، اس سانحے کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

2014 میں آج ہی کے دن چھ دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ کر کے اسکول کے 132 بچوں سمیت 149 افراد کو شہید کردیا تھا۔

ایسا سانحہ جس نے پاکستانی قوم ہی نہیں پوری دنیا کو ہلا دیا، 16دسمبر وہ سیاہ دن جب دہشتگردوں نے نہتے بچوں اور استادوں کو نشانہ بنایا۔

اے پی ایس شہداء کی یاد میں اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پس منظر:

سانحہ اے پی ایس کا دلخراش واقعہ 16 دسمبر 2014 کو پیش آیا جب صبح طلباء علم کے حصول کے لیے گھر سے اسکول گئے تھے، وہ ابھی اسکول میں علم کی شمع سے روشناس ہورہے تھے کہ 10 بجے کے درمیان 7 دہشت گرد اسکول کے اندر داخل ہوئے اور معصوم طلباء سمیت پرنسپل اور دیگر افراد کو بے رحمی سے شہید کیا۔

یہ وہ دن تھا جس کا سورج حسین تمناؤں اور دلفریب ارمانوں کے سنگ طلوع ہوا مگر غروب 132 معصوم و بے قصور بچوں کے لہو کے ساتھ ہوا تاہم یہ وہ سانحہ تھا جس نے ہر محب وطن پاکستانی کو دلگیر و اشکبار کیا۔

16 دسمبر 2014 کو اے پی ایس پشاور لہو لہو ہوا تو ملت پاکستان نے بھی رب ذوالجلال کو گواہ بنا کر یہ عہد کر لیا کہ جب تک عرض پاک سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہ ہو جائے حق و باطل اور بقا و فنا کی یہ جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں