Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معصوم و کمسن بچوں کی جدائی کے صدمے کو نہیں بھلایا جاسکتا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معصوم و کمسن بچوں کی جدائی کے صدمے کو نہیں بھلایا جاسکتا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے 10سال مکمل ہونے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ناقابل فراموش سانحہ اور بڑے نقصان کے 10 سال مکمل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پر ہمارا دل غمزدہ، خون کے آنسو روتا ہے، یہ ایسا دل سوز واقعہ تھا جس کی یاد میں ایک دہائی سے مضطرب کررہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کو دہشتگرد آرمی پبلک اسکول پشاور کے احاطے میں گھسے، تباہی وبربادی کر کے معصوم جانیں ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا کر گئے، معصوم و کمسن بچوں کی جدائی کے صدمے کو نہیں بھلایا جاسکتا۔

انکا کہنا تھا کہ بیرونی ملک شمن عناصر کی ایما پر معصوموں کونشانہ بناتے ہیں، قوم دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے اور رہے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم بچوں واساتذہ کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہے، شہداء کو خراج عقیدت، قربانیوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں