قومی اسمبلی اجلاس میں نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا۔
قومی اسمبلی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا ۔
بل کے مطابق نیشنل فرانزک ایجنسی اتھارٹی کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوگا ۔ چاروں صوبوں آزاد کشمیر و جی بی میں جہاں بھی فرانزک ایجنسی نہیں ہے وہاں قائم کی جائے گی ۔
فرانزک ایجنسی قومی سیکیورٹی اور فرانزک ثبوتوں پر کام کرے گی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ نیشنل فرانزک بل 2024 سینیٹ سے منظور ہوکر آیا ہے ۔اچھا بل ہے مگر کچھ کمی پھر بھی رہ گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس بل میں لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا راستہ بہت زیادہ کھول دیا ہے ۔
شازیہ مری نے کہا کہ اس بل میں سرکاری افسر کو جانتے بوجھتے غلط استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا رکھی گئی ہے ۔ جانتے بوجھتے بھی سرکاری افسر کو اتنی کم سزا نہیں ہونی چاہئے ،جرمانہ دس لاکھ تو ہونا چاہئے ۔



















