Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ؛ زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں کمی آنا شروع

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

پندرہ دسمبر تک سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 57323 ہوگئی جب کہ رواں سال اکتوبر میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔

عدالت عظمیٰ میں زیرالتواء دیوانی اور سروس کیسز کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہے، سپریم کورٹ میں فیصلوں کے منتظر فوجداری مقدمات 15 ہزار سے زائد ہیں۔

دستاویز کے مطابق یکم سے 15 دسمبر تک 1864 مقدمات دائر اور 1875 نمٹائے گئے جب کہ جیلوں میں موجود سزا یافتہ افراد کی 3245 اپیلیں فیصلوں کی منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں