9 مئی جی ایچ کیو حملے کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
سابق ایم این اے بلال احمد پر فرد جرم عائد کی گئی، مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان کو عدالت نے تین بجے تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔
بانی پی ٹی آئی، فواد چوہدری اور عمر ایوب کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوگیا، عدالت آج ہی تینوں درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔
سابق ایم پی اے لطاسب ستی کی جانب سے عمرہ پر جانے کی درخواست دائر ہے، عدالت نے کوائف مکمل نہ ہونے پر لطاسب ستی کی درخواست خارج کردی۔
سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔



















