Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احتجاج کی آڑ میں شہر کے نظام کو درہم برہم کرنا صحیح نہیں، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں شہر کے نظام کو درہم برہم کیا جائے یہ صحیح نہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج عوام کا حق ہے، احتجاج کے حق میں ہوں لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائی جائے، احتجاج کی آڑ میں شہر کے نظام کو درہم برہم کیا جائے یہ صحیح نہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں راستے بلاک کرنا غیر مناسب ہے، ملک میں کچھ بھی ہو کراچی میں احتجاج شروع ہوجاتا ہے، جو سال بھر پیسے جمع کرتے تھے ہم نے ایک ماہ میں کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مذہبی جماعت کا مختلف مقامات پر دھرنا جاری، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کہا ہمارے ٹاؤن میں شاندار کام کررہے ہیں، گلشن کے مقابلے ڈالمیا جاکر دیکھیں، فرق نظر آجائے گا، جماعت اسلامی کو کہتا ہوں مسائل کے حل پر بات کریں بڑھائیں نہیں، آڈٹ ہونا چاہیے کہ جماعت اسلامی کے پاس اتنے فنڈر کہاں سے آرہے ہیں؟

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چندے پر چلنے والی سیاسی جماعتیں اتنے بڑے بڑے بینرز لگا لیتی ہیں، ہم پر الزام لگتا ہے سرکاری وسائل کا، سرکاری وسائل عوام کے لیے ہیں ان پر ہی استعمال ہونگے، یہ نلکا کھول کر پانی کو ضائع کرنے والے چھچھورے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کا پانی عوام کی ملکیت ہے، ایک طرف کہتے ہیں شہر میں بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار ہونا چاہیے، شہر کے میئر کو واٹر بورڈ کا چیئرمین نہیں ہونا چاہیے تو کس کو ہونا چاہیے؟

انہوں نے کہا کہ ناصر حسین شاہ کے کراچی میں مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں، پبلک اسپیسز عوام کی امانت ہیں انکے پاس ہی رہیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو عوام کی بھلائی کیلئے کام کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی تفریق نہیں چاہتی، واٹر بورڈ سے متعلق پریس کانفرنس کریں گے، ایک پریس کانفرنس کے ایم سی پر بھی کروں گا، اختیارات کا رونا ختم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں